یِسُوع کو ہَیکل میں پیش کِیا جاتا ہے
پِھر جب مُوسیٰ کی شرِيعت کے مُوافِق اُن کے پاک ہونے کے دِن پُورے ہو گئے تو وہ اُس کو يروشلِيم ميں لائے تاکہ خُداوند کے آگے حاضِر کريں۔ جَيسا کہ خُداوند کی شرِيعت ميں لِکھا ہے کہ ہر ايک پہلوٹا خُداوند کے لِئے مُقدّس ٹھہرے گا اور خُداوند کی شرِيعت کے اِس قَول کے مُوافِق
قُربانی کريں کہ قُمرِيوں کا ايک جوڑا يا کبُوتر کے دو بچّے لاؤ۔